سر پرست

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - پرورش اور دیکھ بھال کرنے والا، حامی و مددگار، خبر گیری کرنے والا، نگہبان یا خاندان کا بزرگ۔ "ایسا دولت مند اور ترقی یافتہ سرپرست مل جائے جو ان کی حاجت روائی کرسکے۔"      ( ١٩٨٢ء، روداد چمن، ٢٦ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سر' کے ساتھ 'پرستیدن' مصدر سے صیغہ امر 'پرست' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٩١ء سے "ایامٰی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - پرورش اور دیکھ بھال کرنے والا، حامی و مددگار، خبر گیری کرنے والا، نگہبان یا خاندان کا بزرگ۔ "ایسا دولت مند اور ترقی یافتہ سرپرست مل جائے جو ان کی حاجت روائی کرسکے۔"      ( ١٩٨٢ء، روداد چمن، ٢٦ )

جنس: مذکر